کراچی میں رات کے وقت شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ،شہر میں لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی رات کے وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے،مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس سے چودہ گھنٹے تک جاپہنچا۔
کراچی میں رات کے وقت شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی رات کے وقت غیر اعلانیہ بجلی بند ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں دورانیہ 10سے 14گھنٹے تک جا پہنچا ہے،بیشتر علاقوں میں دن میں 4مرتبہ ساڑھے 3سے 4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود کے الیکٹرک ڈیمانڈ پوری کرنے میں ناکام ہے،کے الیکٹرک کے تمام گرڈ اسٹیشنز اوور لوڈ ہوگے، اضافی لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی،کے الیکٹرک کے سائٹ، کورنگی اور بن قاسم کے پاور پلانٹس سے مطلوبہ بجلی کی پیداوار میں کمی، لوڈشیڈنگ کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کا بھی شدید بحران ہے۔
