Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان کیلئے نئے امریکی سفیر 23 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد: پاکستان کے لیے نامزد نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم 23 مئی کو پاکستان پہنچ جائیں گے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق چار سال بعد امریکی سفیر اسلام آباد تعینات ہورہے ہیں ۔تعیناتی کی امریکی سینیٹ نے اس سال مارچ میں توثیق کی تھی

پاکستان کیلئے نامزد نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم 23 مئی کو پاکستان پہنچ جائیں گے۔ڈونلڈ بلوم کو صدر بائیڈن نے پچھلے سال اکتوبر میں پاکستان کے لیے سفیر تعینات کیا تھا ۔چار سال بعد امریکی سفیر اسلام آباد تعینات ہورہے ہیں۔

ستمبر 2018 میں امریکہ نے نظام الامور پال جونز کو تعینات کیا تھا۔ پال جونز کی مدت مکمل ہونے کے بعد انجیلا ایگلر بطور ناطم الامور تعینات ہوئیں ۔امریکی صدر ٹرمپ نے عمران خان کی حکومت کے دوران مکمل سفیر کی تعیناتی نہیں کی تھی۔صدر بائیڈن نے پچھلے سال اکتوبر میں ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کے لیے سفیر مقرر کیا۔

Related posts

استعفے اور عدم اعتماد کا آپشن بھی موجود ہے، شاہد خاقان عباسی

Hassam alam

اورنج لائن منصوبے کیلئے 49 نئی بسیں چین سے کراچی پہنچ گئیں

Rauf ansari

نجی کمپنی سے خریدی گئی ای وی ایم مشینیں قابل قبول نہیں ہونگی، الیکشن کمیشن

Rauf ansari

Leave a Comment