لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سےسینئر وزیراوروزارتوں کی پیشکش پرعبدالعلیم خان نے شکریہ کے ساتھ معذرت کرلی ۔ ترجمان میاں خالد محمود نے عبدالعلیم خان کے کوئی بھی عہدہ نہ لینے کے بارے میں تصدیق کر دی ۔
تحریک انصاف کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےسینئر وزیراوروزارتوں کی پیشکش پرعبدالعلیم خان نے معذرت کرلیا ہے ۔ عبدالعلیم خان نے پہلے دن ہی مسلم لیگ ن کی قیادت کو کوئی بھی وزارت نہ لینےسے متعلق آگاہ کیا تھا
ترجمان میاں خالد محمود نے عبدالعلیم خان کے کوئی بھی عہدہ نہ لینے کے بارے میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان کی وزارت،عہدے یا کسی اور تقرری کے حوالے سے خبریں درست نہیں۔عبدالعلیم خان کوئی وزارت یا سرکاری عہدہ نہیں لیں گے۔
