Urdu

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ 30مئی کو کراچی میں ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب شریک ہوئے ۔اجلاس میں صوبے میں 1122 شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 30 مئی کو کراچی میں ریسکیو 1122 کے تحت ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی۔لاڑکانہ میں ٹراما سینٹر اور ریسکیو 1122 بھی 30 مئی تک شروع کی جائےگی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کے تحت کراچی میں 50 ایمبولینسز سے 30 مئی کو آپریشن شروع کیا جائے گا۔چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ کراچی میں ہر 10 کلومیٹر پر کوئیک ریسپانس سینٹر بنایا جائے گا۔

Related posts

عمران خان کی کامیابی ہی پاکستان کی جیت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Hassam alam

عمران خان کا پاکستانی عوام، بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر

Nehal qavi

اعلیٰ شخصیات کی تحقیقات میں مداخلت، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹرلاء طلب

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment