Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی آج مردان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف آج مردان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے اور ریلی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں پی ٹی آئی کے زیر انتظام حقیقی آزادی تحریک کے سلسلے میں جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے، جلسے سے چیئرمین عمران خان سمیت مرکزی قائدین خطاب کرینگے۔

پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے مطابق پی ٹی آئی کا مردان جلسہ تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، جلسے میں نوجوان، طلبا، خواتین اور عوام کثیر تعداد میں شرکت کرینگے، جلسہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف نفرت کا اظہار ہے، عمراں خان کے جلسوں میں عوام کا سونامی اس بات کا ثبوت ہےکہ قابض حکومت کو فوری انتخابات کا اعلان کرنا چاہئے۔

سینئر وزیر کے پی کے حکومت عاطف خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پی ٹی آئی کا آج شام چھ بجے ریلوے گراؤنڈ میں جلسہ ہوگا، جلسےکی تیاریاں مکمل ہوچکی ، مرکزی قائدین کے لئے 30 فٹ چوڑا،80فٹ لمباا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔

عاطف خان نے کہا کہ حالات خراب ہونےکی ذمہ دار امپورٹڈ حکمران ہو نگے، شہبازشریف،حمزہ شریف کرپشن کیسز میں ضمانت پرہیں،کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہم مافیا کا سامنا کر رہےہیں۔

Related posts

قومی اسمبلی میں نئے وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا

Hassam alam

کورونا کے یومیہ 650 مثبت کیسز رپورٹ، کیسز کی شرح 3.88 فیصد ریکارڈ

Zaib Ullah Khan

روس نے یوکرین کی سرحد پر تعینات فوج واپس بلا لی

Rauf ansari

Leave a Comment