کراچی: ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 23 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ،ایک ہفتےمیں اسٹیٹ بینک کےذخائر میں 19 کروڑ ڈالر کی کمی آئی ۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالرکی کمی آئی ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کےذخائر 28 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کےذخائر 10 ارب 30 کروڑ ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد کمرشل بینکوں کےذخائر 6 ارب 6 کروڑڈالرکی سطح پرپہنچ گئے ہیں۔