بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی چار منزلہ تجارتی عمارت میں آگ لگنے سے ستائیس افراد ہلاک اور بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ جس وقت آگ لگی اس وقت ستر سے زائد افراد عمارت میں موجود تھے، عمارت میں پھنسے افراد کو کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر رسیو ں کی مدد سے نکالا گیا،آگ پر قابو پالیا گیا، بیس فائر انجنز نے آگ بجانے کے عمل میں حصہ لیا۔
