Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کی میرانشاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کا افتخار ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے میرانشاہ دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں اور 3 بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے شہداء خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ شہداء کے خاندانوں کےساتھ کھڑے ہیں۔ قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کا افتخار ہیں۔ دہشت گرد اس دھرتی کا بوجھ ہیں، اتحاد کی قوت سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ ہو گا۔

Related posts

مقامی صرافہ بازار میں سونا 450 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

Rauf ansari

ٹرائیکا پلس اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

Hassaan Akif

پنجاب میں ڈینگی کےتشویشناک پھیلاؤ پر حمزہ شہبازکی حکومت پرتنقید

Hassaan Akif

Leave a Comment