لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں حمزہ شہباز نے چیف منسٹر ریلیف پیکیج کو چند روز میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں مہنگائی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دوران اجلاس وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے چیف منسٹر ریلیف پیکیج کو چند روز میں حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ۔ چیف منسٹر ریلیف پیکج کے تحت پنجاب بھر میں ایک ہزار سے زائد فیئرپرائس شاپس قائم کرنے کی تجویز ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔افسوس عمران نیازی صرف سہانے خواب دکھاتے رہے ۔