Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان 4 سال حکومت میں رہ کر تمام وعدے بھول گئے، مصطفی کمال

کراچی: سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کاکہناہے کہ عمران خان کہتے ہیں امریکا نے میری حکومت ختم کردی، آپ کی حکومت امریکا نے نہیں، اللّٰہ کی مرضی سے ختم ہوئی، اللّٰہ نے تمہارے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا۔

کراچی باغ جناح میں پاک سرزمین پارٹی کے جلسہ عام میں پارٹی خواتین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اور مصطفیٰ کمال کی اسٹیج پرامد پر شانداراتش بازی کامظاہرہ بھی کیاگیا۔

اس موقع پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے جھوٹ کا پردہ اللّٰہ نے چاک کردیا، عمران خان اپ سے ہمیں گلہ ہے،اپ کے پاس بتانے کے لیے صرف یہ رہ گیا ہے کہ فرح گوگی بے قصور ہے۔

مصطفیٰ کمال عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ابھی بھی غلط راستے پر جارہے ہو، آپ نے2018 میں اسی گراونڈ میں کراچی والوں سے وعدے کیےتھے لیکن 4 سال حکومت میں رہ کر تمام وعدے بھول گئے۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیر پر بھارتی قبضے کا جواب یہ دیا کہ اپنے ہی ملک میں ٹریفک روک کر کھڑے ہوگئےاورپوری قوم کو بھی یہی کہا کہ تم بھی یہی کرو۔

Related posts

شاہد خاقان عباسی کی میاں چنوں واقعے کی شدید مذمت

Zaib Ullah Khan

میڈیا میرے خاندان کی پرائیویسی کاخیال رکھے، مریم نواز

Rauf ansari

دو دن میں اتنی گاڑیاں آگئیں کہ سنبھالنا مشکل ہو گیا، فواد چوہدری کا اعتراف

Hassaan Akif

Leave a Comment