Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ن لیگی حکومت عوام کو بڑا ریلیف دینے کیلئے تیار

لاہور: وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عوام کے لئے آٹا ، چینی اورگھی سستا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ریلیف پیکیج کو آج ہی حتمی شکل دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں چیف منسٹرریلیف پیکیج کو حتمی شکل دینے کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کومہنگائی سےریلیف فراہم کریں گے ، عوام کےلئےآٹا ، چینی اورگھی سستا کرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میرےبھائی بہن مشکل میں ہیں ،فوری ریلیف ان کاحق ہے، خصوصی ریلیف پیکیج سےعام آدمی کی مشکلات میں کمی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اتنی کمی کی جائےجس سےعام آدمی کو ریلیف مل سکے، صوبےکےعوام کےساتھ کھڑاہوں، 15 روز گزر چکے، ریلیف پیکیج کو آج ہی حتمی شکل دی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مانیٹرنگ کا فول پروف میکنزم تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی مانیٹرنگ کےحوالے سے لیڈ لے اور خصوصی ریلیف پیکیج کی مانیٹرنگ کیلئے علیحدہ سیل قائم کیا جائے۔

Related posts

یوکرین پر روس کی بمباری جاری،نو افراد ہلاک

Zaib Ullah Khan

ہمارا سسٹم کرپٹ ہے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، وزیر اعظم عمران خان

Hassaan Akif

سندھ کے یوم ثقافت پر مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد

Rauf ansari

Leave a Comment