Urdu
پاکستان تازہ ترین

ملک میں ڈالر 200 روپے ہونے جارہا ہے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی حکومت پر شدید تنقید ، کہتے ہیں ک آج سارے ملک میں ایک ہی نعرہ چور اور غدار کا گونج رہا ہے،اب نواز شریف کو ملک آنے سے کون روک رہا ہے، آئین الیکشن کروائیں یہ ہی ان کی ڈیمانڈ تھی،آپ مقبول لیڈر تھے جس جہاز میں نواز شریف بیٹھ کے آئے گا چور اور غدار کے نعرے لگیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حمزہ،شہباز فریال تالپور زرداری کے کیسز ختم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ایف ائی اے ایک یہی کام کررہا ہے،ایف ائی اے مقصود چپراسی کاکیس ختم کرنے جارہی ہے،افسران کو ہٹا کر کرائے کے لوگ لگائے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید نےحکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں ڈالر 200 روپے ہونے جارہا ہے، جس کی نالائقی موجودہ نظام کے سر ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ انکی زیادہ تر اتحادی جماعتیں نئے انتخابات کی حامی ہیں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت ہے، اب آپ کو پاکستان آنے سے کون روک رہا ہے۔ ن لیگ کی قیادت جب بھی جس جہاز میں آئیگی ان کا چور کے نعروں سے استقبال کیا جائے گا۔

Related posts

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری

ibrahim ibrahim

وزیر اعظم کو ایڈووکیٹ جنرل کی صحافی محسن بیگ کیس پر بریفنگ

Rauf ansari

جنرل بپن راوت کی ہلاکت، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا اظہار افسوس

Hassaan Akif

Leave a Comment