اسلام آباد: مارگلہ ہلز پر آگ کے قریب ویڈیو بنانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جس میں کہا کہ خاتون جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروارہی تھی۔
دارالحکومت کے مارگلہ ہلز پر آگ کے قریب ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ تھانہ کوہسار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو گردش کررہی ہیں، خاتون جنگل میں آگ لگاکرویڈیو شوٹ کروارہی تھی۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے، کچھ دنوں سے آگ کے متعدد واقعات ہوئے۔
