Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران نیازی نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگارکیا، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیاپاکستان بنانے والوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔نیاپاکستان کیا بننا تھا پرانا پاکستان بھی برباد ہوگیا۔پونے چار سال میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کی چکی میں پیس دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کرنے والو ں میں ندیم عباس، ریاض الحق، معین وٹو،سردار اویس لغاری،ملک ندیم کامران،غزالی بٹ اور ذیشان رفیق شامل تھے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے لاکھوں لوگوں سے نوکریاں چھین کر بیروزگارکیا۔نیاپاکستان بنانے والوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ نیاپاکستان کیا بننا تھا پرانا پاکستان بھی برباد ہوگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ پونے چار سال میں عوام کوریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی چکی میں پیس دیا۔ ہماری تمام تر توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر فوکس ہے۔عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں لائیں گے۔

Related posts

دہشتگردی کے مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

Nehal qavi

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 644 نئے کیسز

Nehal qavi

اللہ نے میری قوم کو بیدار کر دیا، لوٹوں کے دن ختم ہو گئے، عمران خان

Nehal qavi

Leave a Comment