Urdu
پاکستان تازہ ترین

پاکستان امریکا سے امداد نہیں تجارت چاہتا ہے،بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا سے امداد نہیں تجارت چاہتا ہے ، انتہا پسندی کے خلاف لڑائی جاری رہے گی،افغان کے مسئلے کو عالمی برادری کے ساتھ مل کر حل کرناہوگا۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ افغان حکومت نے خواتین کی تعلیم کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات میں خواتین کی تعلیم پر زور دیا گیا ہے۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پرامید ہیں کہ نئی افغان حکومت خواتین سے متعلق اپنا وعدہ پورا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، اُن کی بڑی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان مسئلے کے حل کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

Related posts

کورونا کی صورتحال بہتر، شرح دو فیصد پر آگئی

ibrahim ibrahim

مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

Hassam alam

شکست ایک بار پھر سیاسی بونوں کا مستقبل ہے، فواد چوہدری

Rauf ansari

Leave a Comment