Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لگژری سامان کی درآمد پر پابندی سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، شہبازشریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لگژری سامان کی درآمد پر پابندی کےفیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لگژری سامان کی درآمد پر پابندی کے فیصلے بارے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لگژری سامان کی درآمد پر پابندی کےفیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم کفایت شعاری پر سختی سے عمل کریں گے۔مالی طور پر آسودہ حال لوگوں کواس قومی مہم میں ایک مثال بننا ہوگا تاکہ مالی مسائل کا شکار ہم وطنوں کو مہنگائی کی اس آگ سے بچایا جاسکے جو پی ٹی آئی حکومت جلا کر گئی ہے۔

Related posts

نومنتخب وزیراعظم کا سازشی خط پر ان کیمرہ اجلاس بلانے کا اعلان

Rauf ansari

ناظم جوکھیو قتل کیس: جام اویس کے گارڈز کے اہم انکشافات

Hassaan Akif

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی

Hassam alam

Leave a Comment