سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے پہنچ گئی،کراچی ایئرپورٹ پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے سری لنکا کی چودہ رکنی ویمن ٹیم کراچی پہنچ گئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانیوالی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ منگل کو کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلا جائے گا۔چھبیس مئی کو دوسرا اور اٹھائیس مئی کو تیسرا میچ شیڈول ہے۔آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ میں شامل ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تینوں میچ بھی ساؤتھ اینڈ کلب میں یکم،تین اور پانچ جون کو کھیلے جائیں گے۔
