کراچی: مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 23مئی2022بروز پیر اسٹیٹ بینک کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں زری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک پاکستان میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 23مئی منعقد ہوگا جس میں زری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔اجلاس کے بعدپریس ریلیزکے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق نئی زری پالیسی میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا امکان ہے ۔ اس وقت شرح سود 12.25 فیصد ہے
۔
