Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کو پتا ہی نہیں ماں بہن کی عزت کیا ہوتی ہے، نواز شریف

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف نےمریم نوازسےمتعلق عمران خان کے بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہماری معیشت، معاشرت اور اخلاقیات کو تباہ کردیا۔بدتمیزی کا کلچر پروان چڑھا دیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے مریم نوازسےمتعلق عمران خان کے بیان پر سخت رد عمل دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےہماری معیشت،معاشرت اوراخلاقیات کو تباہ کردیا۔عمران خان نےملک میں بدتمیزی کا کلچر پروان چڑھایا۔عمران خان کویہ نہیں پتا کہ ماں بہن کی عزت کسے کہتے ہیں؟۔

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی بدتمیزی سے متعلق جلد بات کروں گا اور کچھ معاملات پر تبادلہ خیال بھی کروں گا۔ عمران خان نے پاکستان کی جو بربادی کی ہے، ملک کی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

Related posts

نئے پاکستان کا خواب دکھا کر ملک کا برا حشر کردیاگیا، احسن اقبال

Rauf ansari

سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز اور پرویز الہی کو طلب کرلیا

ibrahim ibrahim

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 529 پوائنٹس کااضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment