Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

راناثناءاللہ کوامن وامان کی صورتحال برقراررکھنےکی ہدایت

لاہور: نوازشریف نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو لانگ مارچ کے حوالے سے پلان مرتب کر کے اتحادی جماعتوں سے شیئر کرنے کی ہدایت کردی۔

مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ، مریم نواز شریک ہوئیں۔

رانا ثناء اللہ ، خرم دستگیر ، ملک احمد خان اور اویس لغاری بھی اجلاس میں شریک تھے جبکہ میاں نواز شریف نے لندن سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی ، معاشی اور آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔

آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات پر نوازشریف اور شہباز شریف میں تبادلہ خیال ہوا ، نوازشریف نےشہبازشریف کوبجٹ کی بھرپورتیاری اورعوام کوہرممکن ریلیف فراہم کرنےکی ہدایت کی۔آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات کو متاثر کرنے والی قوتوں کیخلاف پلان پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں وزیرداخلہ راناثنااللہ کوامن وامان کی صورتحال برقراررکھنےکی ہدایت کی گئی۔ نوازشریف نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو لانگ مارچ کیلئے پلان مرتب کرکے اتحادیوں سے شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Related posts

امریکی صدر کا فون، سعودی ولی عہد کا بات سے انکار

Hassam alam

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے والد نے عدالت سے رجوع کرلیا

Hassam alam

تھر پارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افرادجاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment