Urdu
پاکستان تازہ ترین

پاکستان انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔گزشتہ روز تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مثبت کردار ادا کیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے ریڈ زون کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور رینجرز اور پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے جوانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رینجرز، پولیس اور ٹریفک پولیس انتظامیہ کا مشکور ہوں، ہم امن اور ترقی کی طرف بڑھنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا جبکہ ملکی ترقی اور امن کے قیام میں سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مثبت کردار ادا کیا۔

Related posts

بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پاک فوج کے دو افسران اور ایک جوان کی نماز جنازہ ادا

Nehal qavi

چیئرمین ایف بی آر سے ٹیکس محصولات کی رپورٹ طلب

Rauf ansari

کراچی:صدر میں وکٹوریہ سینٹر مارکیٹ میں آگ لگ گئی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment