پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی پر پورے ملک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔خیبر پختونخوا کے عوام نے سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام اور تحریک انصاف کے کارکنان کی حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت اور دلیری سے قائد عمران خان اور پاکستان کا ساتھ دینے پر مشکور ہوں۔حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی پر پورے ملک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ سید احمد کی شہادت پر رنجیدہ ہوں۔ لواحقین کی ہرممکن مدد کرینگے۔ تمام ورکرز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
