Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر مذہبی امور کا حج پیکج میں ریلیف دینے کااعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نے سابق حکومت پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق دور میں فریضہ حج پر بھی عوام کو لوٹا گیا۔ جلد تفصیلات منظر عام پر لانے کا اعلان کیا ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سوا ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ دوران اجلاس حج2022اور دورہ سعودی عرب کے حوالےسے مفتی عبدالشکور نے کہاکہ سابق حکومت کی پالیسیوں کے سبب حج مہنگا ہورہا ہے البتہ وزیراعظم شہباز شریف، خواجہ آصف اور مولانا اسعد محمود کی معاونت سے کافی حد تک عوام کو حج پیکج میں ریلیف دے رہے ہیں۔

وزیر مذہبی امور نے سابق دور میں حج کے معاملے پر پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حج کے معاملے پر بھی ڈاکے ڈالے گئے۔ جلد تفصیلات بتاؤنگا۔ انہوں نے حج و زیارات کو مزید سستا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور عبدالشکور نے سابق وزیراعظم کے حوالےسے کچھ نازیبا الفاظ بھی کہے جسے ڈپٹی اسپیکر نے حذف کردیا۔ اپوزیشن رکن مولانا عبدالاکبر چترالی بولے حج سستا کررہے ہیں تو 8 لاکھ تک کیوں وصول کئے جارہے ہیں۔ رات کے اندھیرے میں پٹرول کی قیمت کیوں بڑھائی گئی۔ وزرا کے دوروں کی تفصیلات بھی یہاں بتائی جائیں۔

Related posts

انتخابات نہ کرانے کی صورت میں ملکی صورتحال سری لنکا جیسی ہو سکتی ہے

Hassam alam

آرمی چیف قمر جاوید باوجوہ کا دورہ ہنگری، ہنگرین کمانڈر ڈیفنس فورسز سے ملاقات

Nehal qavi

منحرف اراکین: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment