نیپال میں لاپتا ہونیوالےنجی ایئر لائن کے طیارے کا ملبہ مل گیا، چودہ لاشیں برآمدکرلی گئیں، طیارے میں بائیس افراد سوار تھے۔پرواز کے چند ہی منٹ بعد طیارے کا ایئر کنٹرول سسٹم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، نیپالی فوج نے طیارے کے ملبے کی تصویرجاری کرتے ہوئے ٹویٹ کی ہے ، مزید تحقیقات کیلئے ٹیمیں بھی طلب کرلی گئیں ہیں۔
ہوا بازی کے محکمے کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث طیارے کی تلاش میں تاخیر ہوئی، گزشتہ روزلاپتہ ہونے والے طیارے میں بائیس افراد سوار تھے جن میں انیس مسافر اورعملےکےتین ارکان شامل تھے۔طیارے میں تیرہ نیپالی شہری، چار بھارتی، دو جرمن اور پائلٹ سمیت تین افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا،مزید لاشیں نکالنے کا عمل جاری ہے
