اسلام آباد: وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے ازبکستان کے سفیر اوےبک عثمانو کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بہتر روابط اور وسیع تر اقتصادی تعاون دونوں ملکوں کے عوام اور پورے خطے کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
