Urdu
تازہ ترین دنیا

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 2 فلسطینی شہید

تل ابیب: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین میں قابض اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینوں پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ بیت الحلم میں احتجاج کر رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جینن میں بھی قابض صیہونی فورسز نے چھاپہ مار کر ایک گھر کو تباہ کر دیا۔ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوجیوں کی مقبوضہ دریائے اُردن کے مغربی کنارے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک عورت جاں بحق ہو گئی تھی۔

Related posts

اسرائیل کا قبلہ اول پر دھاوا، پولیس مسجد الاقصیٰ میں داخل

Rauf ansari

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

Rauf ansari

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ڈیفنس یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت

Rauf ansari

Leave a Comment