Urdu
تازہ ترین دنیا

امریکی اسپتال میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست اوکلاہوما میں فائرنگ کے نیتجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا کے اسپتال میں ہوئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے خودکشی کر لی، امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی طبیعت بہتر بتائی جارہی ہے۔ مسلح شخص کے پاس ایک ہینڈ گن اور ایک رائفل تھی اور اس نے اسپتال میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ ہفتے ریاست ٹیکساس کے شہر یووالڈی میں ایک شخص نے پرائمری اسکول میں فائرنگ کر کے 19 بچوں اور دو اساتذہ کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ گزشتہ روز امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کا واقع یونیورسٹی کے گریجویشن ہال میں ہوا، جہاں ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب جاری تھی۔

Related posts

وزیر اعظم کا انتخاب، پی ٹی آئی نے اراکین کو اہم ہدایات جاری کردیں

Hassam alam

کیا قوم پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا؟ مریم نواز کا وزیر اعظم سے سوال

Hassaan Akif

او آئی سی کی قراردادوں پر بھارتی بیان مسترد

Rauf ansari

Leave a Comment