Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف کا کمانڈ اینڈا اسٹاف کالج اور کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈا سٹاف کالج کوئٹہ میں زیرتربیت افسران پر زور دیا ہے کہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے پر توجہ مرکوز رکھیں۔


افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں شرکا اور اساتذہ سے ملاقات کے دوران طلبا کی پیشہ ورانہ صلاحتیں نکھارنے پر فیکلٹی ممبرز کو سراہا۔ آرمی چیف نے طلبا پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز بارے تیار رہیں اور جدید ٹیکنالوجییکل ترقی اور پیشہ ورانہ صلاحتیں نکھارنے پر توجہ مرکوز رکھیں۔

آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنے اور صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے احسن طریقہ سے انعقاد کے لئے صوبے بھر میں تعینات فارمیشن کی شاندار کوششوں کو سراہا۔

Related posts

ہراسانی کیس، سندھ ہائیکورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک کی درخواست مسترد کردی

Rauf ansari

مقامی صرافہ بازار میں سونا 200روپے فی تولہ سستا

Rauf ansari

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، پرویز الہیٰ

Rauf ansari

Leave a Comment