کراچی میں جیل چورنگی ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ، ڈپارٹمنٹل اسٹورکی عمارت خطرناک قرار دے دی گئی۔ایس بی سی اے کی ٹیم بلڈنگ کے متاثرہ حصے میں داخل نہیں ہوسکی۔کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایس بی سی اے کی ٹیم معائنہ کرے گی۔آگ کے باعث عمارت کمزور ہو چکی ہے۔
