Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اشتہارات کے خلاف دائر درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اشتہارات کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ وزیراعظم کی ذاتی تشہیر نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اشتہارات کے خلاف دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی درخواست خارج کردی۔ تحریری فیصلے کے مطابق اشتہار میں ایسا کوئی مواد موجود نہیں جسے وزیراعظم کی ذاتی تشہیر قرار دیا جا سکے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے بڑی احتیاط سے اخبارات میں چھپے اشتہارات کا جائزہ لیا۔اشتہارات وزیراعظم کی ذاتی تشہیر نہیں بلکہ پاکستان اور ترکی کے خصوصی تعلقات سے متعلق ہیں۔اخباری اشتہار میں ترک صدر کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ عدالت معاملے میں دخل دے کر اشتہارات کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتی۔ پاکستان اور ترکی کے عوام کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اشتہار جاری کرنے سے گریز بھی کیا جا سکتا تھا۔

Related posts

کسی بھی مغربی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، روسی صدر

Rauf ansari

سیالکوٹ گیریژن میں اسلحے کے گودام میں آتشزدگی

Rauf ansari

آصف زرداری پی ٹی آئی اراکین کو خریدنے کی سازش کر رہے ہیں

Hassam alam

Leave a Comment