Urdu
پاکستان تازہ ترین

آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے کا رکھا ہے شاہراہوں اعلیٰ تعلیم اور زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

حکومت نے آئندہ مالی سال وفاقی وزارتوں اور محکموں کا بجٹ 538 ارب روپے مخت کیے ہیں سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ این ایچ اے کو 121 ارب روپے ملے گے آبی وسائل کیلئے 96 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیے گئے ہیں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 96 ارب 36 کا ترقیاتی بجٹ مختص کیے گئے ہیں۔

ترقیاتی کاموں کےلیے کابینہ ڈویژن کو 70 ارب کا بجٹ ملے گا توانائی کے شعبے میں پیپکو کے لیے 49 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص، ریلوے کے لیے 33 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص، خیبر پختون خوا میں ضم قبائلی علاقوں کے لیے 50 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص، اٹامک انرجی کمیشن کے لیے 25 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 41 ارب 87 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ ملے گاماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کے لیے 9.5 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص، وزارت داخلہ کے لیے 10 ارب 47 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص، وزارت صحت کے لیے 12 ارب روپے اوروزارت غذائی تحفظ کے لیے 12 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

Related posts

شاہد آفریدی کورونا کا شکار، پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

Hassam alam

ملتان میں چینی من مانی قیمتوں میں فروخت ہونے لگی

Hassam alam

کورونا وبا سےاموات میں کمی،مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ریکارڈ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment