Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ نےاتحاد کااعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ نے اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سےجمیعت علما اسلام کے شیرانی گروپ کے سربراہ مولانا خان محمد شیرانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی اور شیرانی گروپ کے مابین سیاسی اتحاد پر بھی گفتگو ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ اہلِ علم آگے بڑھیں اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں۔دونوں جماعتوں کے مابین طے پانے والے معاملات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

جمعیت علمائے اسلام کے شیرانی گروپ اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان کیا گیا ۔ دونوں جماعتوں کے مابین باہمی مشاورت سے سیاسی و انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا خان محمد شیرانی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیخلاف جدوجہد مشترکات میں سے ہے۔ سماج و سیاست سے جبر و نفاق کا خاتمہ اہم ضرورت ہے۔دونوں جماعتوں کے مابین رفاقت کو باہمی روابط و مشاورت سے نتیجہ خیز ایجنڈے کی صورت میں ڈھالیں گے۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ اور عمائدین کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ارفع مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد سیاست کا امتیاز ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف روایتی سیاست سے بالاتر، اعلیٰ سیاسی و سماجی مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔

Related posts

پاکستان اور جرمن ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ، قرض ادائیگی میں رعایت

Rauf ansari

ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ کی بنگلہ دیش کو8 وکٹوں سے شکست

Rauf ansari

عمران خان کے دورہ روس کو تحریک عدم اعتماد سے جوڑنا غلط فہمی ہے، بلاول بھٹو

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment