Urdu
پاکستان تازہ ترین

بجلی کی قیمت 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرول بم کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دے دیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سہی ماہی بنیادوں پر صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کے جاری اعلامیہ کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، عوام سے جولائی سے ستمبر تک بجلی کے بلز میں اضافی رقم وصول کی جائے گی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔نیپرا اتھارٹی نے بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، نیپرا نے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا۔

Related posts

آصف زرداری اور چودھری برادران کی ملاقات کی کہانی سامنےآگئی

ibrahim ibrahim

کسی شخص کو نااہل یا جیل بھیج کر اس کی سیاست کو ختم نہیں کر سکتے، شیخ رشید

Nehal qavi

خورشید شاہ کے بعد اہلخانہ کیلئے ریلیف، ضمانت منسوخی کیلئے نیب اپیلیں خارج

Hassam alam

Leave a Comment