Urdu

کراچی: عدالت نے معروف ٹی وی اینکر و سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست منظور کر لی۔

کراچی کی مقامی عدالت میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں عامر لیاقت کے ورثا اور سرکاری وکیل پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عامر لیاقت کے ورثا کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کرانے سے ان کے والد کی روح کو تکلیف ہو گی اس لیے وہ پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے اور انہیں کسی پر شک بھی نہیں ہے۔

عدالت میں پیش کی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ جب تک جسم کا اندرونی جائزہ نہیں لیا جائے گا موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں گی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج صبح فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ کراچی کی مقامی عدالت میں شہری عبدالاحد نے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست دی تھی۔

Related posts

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 43 افراد جاں بحق

Hassam alam

عوام کو ایک خودمختار پاکستان کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ بتاؤں گا، عمران خان

Hassam alam

ایل این جی کارگو کی تاخیر سے حالیہ گیس بحران مزید بدتر ہو جائے گا

Hassam alam

Leave a Comment