Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نیب قانون میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان

اسلام آباد: نیب قانون میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑے چوروں کو لوٹ مار کی کھلی آزادی تیسری دنیا میں غربت کی بڑی وجہ ہے۔ اس کرپٹ سفاک گروہ نے پاکستان کی اخلاقیات تباہ کردی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا یوم سیاہ ہے جب امپورٹڈ حکومت نے نیب قانون میں ترمیم کرکے احتساب کا خاتمہ کیا۔ امریکی حمایت یافتہ حکومت کی تبدیلی کی سازش کے ذریعے پاکستان کی پوری معیشت اور پولیٹیکل نظام کو پٹڑی سے اُتار دیا گیا تاکہ انہین ایک اور این آر او دیا جا سکے۔ پی ایم ایل این کے خرم دستگیر نے اس کی تصدیق کی۔

تحریک انصاف کے اہم اجلاس میں نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے نظامِ احتساب دفن کرنے کو کوششوں پر مفصل بریفنگ دی گئی۔چیئرمین تحریک انصاف نے نیب قانون میں ترامیم کی بھرپور مزاحمت کی ہدایت کردی۔

Related posts

شہباز شریف سیاست کریں غلاظت نہ کریں، شہباز گل

Rauf ansari

یادگار شہدا کی افتتاحی تقریب، آرمی چیف اور صدر مملکت کی شرکت

Hassam alam

وزارت اطلاعات اور برطانوی ہائی کمیشن کے تحت نو ٹائم ٹو ڈائے کا پریمئیر

Rauf ansari

Leave a Comment