Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہمارے شروع کردہ منصوبوں کے نام تبدیل کیے گئے، شوکت ترین

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہمارے شروع کردہ منصوبوں کے نام تبدیل کیے جا رہے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں مختلف شعبوں میں گروتھ ہوئی لیکن موجودہ حکمران کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ؟۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کہاں تھا اور آج کہاں ہے یہ سب کو معلوم ہے۔ لوگوں کو سچ بتائیں کہ پچھلی حکومت اچھا کر رہی تھی اور اعتراف کریں کہ آپ کی نالائقی کی وجہ سے ملک موجودہ حالات سے دوچار ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے اچھے کاموں کا کریڈٹ لے رہے ہیں جبکہ ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ اور کامیاب جوان پروگرام پی ٹی آئی حکومت نے ہی شروع کیا تھا۔ منصوبے ہم نے شروع کیے لیکن انہوں نے صرف نام تبدیل کیے۔

Related posts

جہانگیر ترین گروپ کا عثمان بزدار کو ہٹانے کا مطالبہ

Rauf ansari

قطاروں میں کھڑی عوام آج پرانے پاکستان کو یاد کررہی ہے ،شہبازشریف

Rauf ansari

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگرد ہلاک

Hassam alam

Leave a Comment