Urdu
پاکستان تازہ ترین

پی این ایس تیمورکو پاک بحریہ میں شامل کرلیا گیا

چین میں تیار کیے جانے والے دوسرے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمورکو پاک بحریہ میں شامل کرلیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تیمور کی کمشننگ تقریب ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں منعقد ہوئی۔چین میں پاکستان نیوی مشن کے سربراہ کموڈور راشد محمود شیخ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تیمور جدید جنگی ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہے جو مختلف قسم کے جنگی حالات میں موثٔر کاروائی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ کموڈور راشد محمود شیخ نے بتایا کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے ملکی بحری دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ مہمان خصوصی نے جہاز کی بروقت تکمیل پر شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس طغرل رواں سال جنوری میں پاک بحریہ میں شامل ہو چکا ہے جبکہ مزید دو جہاز تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔

Related posts

ملک بھر میں کورونا سے مزید 7افراد انتقال کرگئے

Rauf ansari

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر کی جانب سے مستردالیکشن ترمیمی بل منظورکیا جائے گا

Hassam alam

پنجاب بھر میں رات 9بجے دکانیں بند کرنے کا حکم معطل

Hassam alam

Leave a Comment