عوام پر سینکڑوں اربوں کا بوجھ ڈال دیا گیا، اسد عمر

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تنقید ۔حکومتی بجٹ کو عوام پر حملہ قرار دیتے ہوئے بحث کے لئے مزید چودہ روز کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں عوام پر سینکڑوں اربوں کا بوجھ ڈال دیا گیا بولے تمام چیزیں اللہ کا نام لے کر مہنگی کی جا رہی ہے اور اوپر سے کہہ رہے ہیں کہ عوام سجدہ شکر کرے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ عوام پر بہت بڑا حملہ ہے جس میں سینکڑوں اربوں کے ٹیکسز لگا دیئے گئے۔ بجٹ پر بحث کیلئے مزید چودہ روز دئیے جائیں ورنہ بجٹ عدالتوں میں چیلنج ہو سکتا ہے بولے شہباز شریف کہتے ہیں راتوں کو جاگ کر مہنگائی کم کردیں گے جبکہ دوسری جانب ان کی کوئی معاشی پالیسی نہیں انہیں معلوم ہی نہیں جانا کس طرف ہے۔

اسد عمر کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ میں زر مبادلہ ذخائر نو اعشاریہ سات ارب ڈالرز تھے جو عمران خان کے دور میں بڑھ کر سولہ ارب ڈالرز سے زائد ہوئے اور آج صرف تین ماہ میں آدھے زرمبادلہ کے ذخائر اڑا دیئے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More