اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل سے نوازا گیا ہے۔
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا قصراسلام پہنچنے پرسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پرتپاک استقبال کیا جہاں دونوں کے درمیان اہم ملاقات میں باہمی امور کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو سراہا گیا اورانہیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کنگ عبدالعزیزمیڈل سے نوازا۔
اس موقع پرسعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز چیف آف دی جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی، پاکستان کے سفیر امیرخرم راٹھور اورملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم بھی شریک تھے۔