Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی

اسلام آباد: پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی، ایک کروڑ 26 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے۔

وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ 25 اضلاع پولیو کے حوالے سے حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حساس اضلاع میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلایں جائیں گے، معاشرے کا ہر طبقہ پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دے۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ باقی اضلاع میں مخصوص یونین کونسل میں مہم ہو گی، مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے پلوائیں گے۔ حکومت نے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور مربوط حکمت ترتیب دی ہے، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Related posts

فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Rauf ansari

وزیراعظم نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

Nehal qavi

اپنے آئینی کردار کے لیے کسی کو جوابدہ نہیں ہیں،الیکشن کمیشن

ibrahim ibrahim

Leave a Comment