Urdu

اسلام آباد: کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کے سبب ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق مہلک وائرس کے مزید تین سو تینتیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ چار دو ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیرہ ہزار سات سو اُنسٹھ ٹیسٹ کئے گئے۔

ملک بھر میں پچاسی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ سامنے آئی ہے، حکومت کو اس حوالے سے بروقت سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

Related posts

پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

Hassam alam

قومی اسمبلی کا اجلاس آج 4 بجے شروع ہوگا

Hassam alam

اوپن مارکیٹ میں ڈالرنے ڈبل سنچری مکمل کرلی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment