سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید حکومت پر برس پڑے۔ ویڈیو بیان میں کہتے ہیں پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے ہم نے پوسٹرز اور اسکرینیں لگائی تھیں۔ حکام نے رات تین بجے سب اتروا دیا انھوں نے الزام عائد کیا حکام نے عمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ کے ساتھ اسکرینیں چلائیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ حکومت نے عمران خان کے پوسٹرز اور اسکرینیں اتارلیں ہیں ،عمران خان کے پوسٹرز اتارکر مخالف بینرز لگادیئے گئے، ہم نے تین افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا،انتظامیہ ان سے ملی ہوئی ہے،انہوں نے غنڈے بلائے ہوئے ہیں،عمران خان کی مخالفت میں مری روڈریلی کے روٹ پربینرزآویزاں کیئے گئے ہیں
