Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب: مارکیٹوں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک کیلئے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عوام اور تاجر برادری کیلئے بڑی عید کا بڑا تحفہ دے دیا، رات نو بجے مارکیٹ اور بازار بند کرنے کی پابندی چاند رات تک کیلئے ختم کردی گئی۔

حمزہ شہباز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چاند رات تک مارکیٹ اور بازار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی، فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہوگا۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے، رات نو بجے کی پابندی ختم ہونے سے کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

Related posts

نسلہ ٹاور کو گرانے کے لئے 2 کمپنیوں کا انتخاب کرلیا گیا

Hassam alam

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف درخواست پر فیصلہ آج متوقع

Hassam alam

چوہدری شجاعت نے خاندان میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment