Urdu
تازہ ترین دنیا کاروبار

تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے، ماہرین

واشنگٹن: امریکی بینک جے پی مورگن کےتجزیہ نگاروں کا کہنا ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

امریکی تجزیہ نگاروں نے خبردار کیا ہے اگر روس نے امریکہ اور یورپ کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف جوابی کارروائی کی اورخام تیل کی پیداوار میں کمی کر دی تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں ممکنہ کمی دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق پیداوار میں 30 لاکھ بیرل کمی لندن میں خام تیل کی قیمتوں کو 190 ڈالر فی بیرل تک پہنچا دے گا۔

اگر پیداوار میں 50 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی کی جاتی ہے تو خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔

Related posts

کوئٹہ کے قریب ویگن کھائی میں گر گئی، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

Hassam alam

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

Hassam alam

ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، اعدادوشمار جاری

Hassam alam

Leave a Comment