سندھ اسمبلی:لوڈ شیڈنگ پر تحریک انصاف کا ایوان سے واک آؤٹ

کراچی: سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران کراچی سمیت صوبے بھر میں بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان لفظی جنگ۔ تحریک انصاف ایوان سے واک آؤٹ کرگئی، ٹرانسجینڈرز کی نوکریوں کے معاملے پر نصرت سحر مکیش چاولہ پر برس پڑیں، بل کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان سے واک آؤٹ کرگئیں۔ ایوان کو بتایا گیا کہ سندھ میں لمپی اسکن بیماری کنٹرول کرلی گئی ہے ۔

لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، عوام کو بجلی کے عذاب سے نکالنے کے لیے حکومت کی کوئی توجہ دکھائی نہیں دے رہی ۔ سندھ اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کی رکن ادیبہ حسن کی جانب سے بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر توجہ دلائو نوٹس ۔ جواب میں وزیر توانائی امتیاز شیخ بولے یہ قومی مسئلہ ہے جو سابقہ حکومت کو پیدا کردہ ہے ، نا ایل این جی بروقت حاصل کی نا فرنس آئل ۔ ان سے کہا بھی کہ تھر کول پر آئیں مگر ان کی حکومت نے ہماری بات ہی نا سنی ،کراچی میں چھ سو میگاواٹ کی کمی ہے جلد بجلی بحران کا خاتمہ کریں گے۔

توجہ دلاو نوٹس پر پی ٹی آئی رکن شاہنواز جدون نے بڑھتی مہنگائی پرکہا روز بروز بڑھتی مہنگائی کے باعث لوگ خود کشیاں کررہے ہیں لیکن قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کمشنر کراچی کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔

ایوان کو بتایا گیا کہ مویشی منڈیوں پر کڑی نظر ہے، سندھ میں لیمپی اسکن بیماری کنٹرول کی جا چکی ہےجبکہ خواجہ سرائوں کی ملازمت کے حوالے سے پیش کردہ بل پر نصرت سحر اور مکیش چائولہ کے درمیان نوک جھوک ہوئی ، نصرت سحر بل کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان سے واک آؤٹ کر گئیں،اسپیکر نے اجلاس منگل کی دوپہر تک ملتوی کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More