سو یونٹ استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کی بجلی مفت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ایک سو یونٹ استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینےکا اعلان کردیا۔کہتے ہیں ہم سیاست نہیں ریاست بچانے آئے ہیں۔جلد مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

اگر آپ نے گزشتہ چھ ماہ سے ایک سو یونٹ استعمال کیا ہے تو اگست سے بجلی مفت ملے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے غریب افراد کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز بولے کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔ پیٹرول پرکڑوے فیصلے دل پرپتھر رکھ کرکیے۔ بجلی کا بل آتا ہے تو قیامت ڈھاتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ارادہ کیا ہےکہ انتقامی کارروائی نہیں ہوگی،پہلے ثبوت پیش کریں گے، قوم ان کو 17 جولائی کو آئینہ ضرور دکھائےگی، ان کا سازش کا بیانیہ سن سن کر عوام تنگ آگئے ہیں ۔

حمزہ شہباز نے ضرورت مند افراد کو سولر پینل مفت فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے 100 ارب روپے رکھے ہیں،اس سے 90 لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More