Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

بابر غوری 12 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی ایئرپورٹ سے گرفتاری کا معاملہ،سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو اشتعال انگیز تقریر کے مقدمہ میں پیش کر دیا گیا،عدالت نے بابر غوری کو بارہ جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق بابرغوری کواشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں گرفتار کیا، ملزم بیرون ملک مقیم تھا، وطن واپسی پر گرفتار کیا گیا ہے،ملزم پر اشتعال انگیز تقریر پر تالیاں بجانے کا الزام ہے، اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ 2015 میں درج کیا گیا تھا، ملزم بابر غوری سے مقدمے میں تفتیش کرنی ہے، بابر غوری بھرتیوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت سے بھی اشتہاری ہیں۔

Related posts

پوری نام نہاد حکومت لندن میں بیٹھی ہے

Hassam alam

بلوچستان کے نوجوان کامیاب جوان پروگرام سے استفادہ کریں ، صدر

Rauf ansari

کراچی:این اے 245 میں انتخابی مہم کا وقت ختم، پولنگ اتوار کو ہوگی

Hassam alam

Leave a Comment