پاکستان کرکٹ ٹیم لاہورسے براستہ دبئی کولمبوروانہ ہوگئی, قومی ٹیم شام چھ بجے سری لنکاپہنچے گی۔ آئی لینڈ کے دورے میں بابراعظم الیون ایک سہ روزہ پریکٹس میچ اورآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیےدوٹیسٹ کھیلےگی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی کولمبو روانہ ہوگئی۔ قومی ٹیم شام چھ بجے سری لنکا پہنچے گی۔ بابراعظم الیون گیارہ سے تیرہ جولائی تک تین روزہ پریکٹس میچ سے آئی لینڈ کے دورے کاآغاز کرے گی۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے مہمان اورمیزبان ٹیم کے درمیان دوٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ سولہ جولائی سے گال اور دوسرا ٹیسٹ چوبیس جولائی سے کولمبو میں شیڈول ہے۔ پاکستان سیریز جیت کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن مستحکم کر سکتی ہے۔