Urdu
تازہ ترین کاروبار

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان رہا۔مارکیٹ 57 پوائنٹس کےاضافے سے41 ہزار159پربندہوئی۔ ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلارجحان رہا۔مارکیٹ 57پوائنٹس کےاضافے سے41ہزار159پر بندہوئی۔ دن بھرمجموعی طورپر325کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 178 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ128کے شیئرز میں کمی ہوئی۔آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 41,334 جبکہ کم ترین سطح 41,102 رہی۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی پھر اونچی اڑان جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرڈھائی روپے کے اضافے سے 207 روپے سےبڑھ کر209 روپے 50 پیسے پرپہنچ گیا۔ جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے 5 پیسے کے اضافے سے206.94 سے بڑھ کر207.99پربند ہوا۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں 100 روپے کااضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا1لاکھ 43ہزار روپے پرپہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت86روپے کےاضافے سے1لاکھ22ہزار600روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں40 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1763 ڈالرپر آگیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیرداخلہ شیخ رشید کی ملاقات

Hassam alam

قلندرز نے یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

Rauf ansari

وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے رابطہ، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم

Hassam alam

Leave a Comment