اسلام آباد: شمالی وزیرستان میر علی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک جوان شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے سپاہی وحید خان شہید ہوگئے ہیں۔ سپاہی وحید خان کی عمر 23 سال، تعلق نوشہرہ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کےخاتمے کیلئےعلاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری۔